١ . اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا
٢ . سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا،
٣ . بہت مہربان رحمت والا،
٤ . روز جزا کا مالک،
٥ . ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں،
٦ . ہم کو سیدھا راستہ چلا،
٧ . راستہ ان کا جن پر تو نے احسان کیا، نہ ان کا جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا